نیالکل۔کن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو کے ہاتھوں نیالکل منڈل موضع منگی تا شمش اللہ پور بی ٹی سڑک 1.20 کڑوڑں روپیوں کی لاگتی سڑکوں اور محلہ جات قادر نگر علی پور میں سی سی روڈ ترقیاتی کاموں کا صدر ٹاون ٹی آریس پارٹی سید محی الدین کے ہاتھوں آغاز عمل میں لایا گیا۔ رکن اسمبلی کے مانک راو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیالکل منڈل کی ترقی کے لئے ہمہ جہتی اقدامات کو انجام دئے جارہے ہیں۔ مواضعات کو عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کڑوڑں روپیوں کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے۔ موضع چھوٹے حیدرآباد ڈرائیور کالونی علی پور دیگر مواضعات کا بلدیہ میں انضمام کے بعد دیہی علاقوں کو شہر کی طرز پر ترقی دی جائے گئی ایس سی فنڈس کے تحت حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں 2.30 کڑوڑں روپیوں کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے د۔ اس مواقع پر سید محی الدین صدر ٹاؤن ٹی آریس پارٹی محمد غوث الدین نائب ایم پی پی نیالکل رویندر صدر ٹی آریس نیالکل بلدیہ شبیر خان ڈپٹی سرپنچ گنڈپاء بابی سبھاش ویگر موجود تھی ۔
