ضلع پریشد ہال محبوب نگر میں اجلاس سے سرینواس گوڑ کا خطاب
محبوب نگر ۔ ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے ضلع پریشد میٹنگ ہال محبوب نگر میں سب کی یوجنا سب کا وکاس ، ضلع پنچایت ترقیاتی منصوبہ 2022-23 پر معنقدہ اجلاس کو مخاطب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہے اور جامع منصوبہ تیار کر رہی ہے ۔ ترقی کے معاملہ میں تلنگانہ ملک بھر میں اپنی منفرد شناخت بنائے ہوئے ہے ۔ انہوں نے دیہی سطح پر فنڈز کے استعمال پر مکمل جانکاری حاصل کی ۔ اجلاس میں ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ ، ضلع پریشد چیرپرسن سویا سدھاکر ریڈی ، ارکان اسمبلی آر وینکٹیشور ریڈی ، مہیش ریڈی ، ضلع پریشد سی ای او جیوتی یادیا ، زیڈ پی ٹی سیز ایم پی ٹی سیز و دیگر موجود تھے ۔