لندن: 60ء کی دہائی میں ‘دی ایونجرز’ اور حالیہ دور کی مشہور ٹی وی سیریز ‘گیم آف تھرونز’ میں کام کرنے والی اداکارہ ڈیانا رگ 82 برس کی عمر میں وفات پا گئیں۔ڈیانا رگ کی صاحبزادی رچل اسٹرلنگ کے مطابق جمعرات کو ڈیانا کا انتقال کینسر کے باعث ہوا ہے اور اس مرض کی تشخیص رواں برس مارچ میں ہوئی تھی۔رچل نے کہا ہیکہ ڈیانا رگ نے اپنے آخری ایام خوشی، محبت اور قہقہوں کے درمیان گزارے، اْنہیں اپنے فن پر فخر تھا اور میں اْن کیلئے بہت اداس ہوں۔برطانوی اداکارہ ڈیانا رگ نے گیم آف تھرونز میں ‘الیانا ٹائرل’ کا کردار ادا کیا تھا۔ اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے اْنہیں ‘ایمی’ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔