دی سائنٹفک پیناکل ‘ ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں سائنسی نمائش

   

طلباء نے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ماڈلس پیش کئے ۔ اصغر علی خان اور فخر علی خان نے افتتاح کیا
حیدرآباد 27 جنوری (پریس نوٹ)۔ ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں ہفتہ کا دن جشن کا منظرپیش کررہا تھا۔ اسکول کیمپس میں ’دی سائنٹیفک پیناکل‘ تھیم کے ساتھ سائنسی نمائش کا اہتمام کیاگیا تھا۔ جس میں ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ اور ڈان ہائی اسکول پرانی حویلی کے طلباء نے سائنس ۔ انجینئرنگ ۔ روبوٹکس کے ماڈلس پیش کئے ۔ زندگی کے الگ الگ شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتوں۔ ماہرین تعلیم۔ طلبا۔ سرپرستوں۔ دوسرے مقامی اسکولس کے طلباء نے اس سائنس نمائش کا مشاہدہ کیا۔ روزنامہ سیاست سے جناب ظہیر الدین علی خاں مرحوم کے فرزندان اصغرعلی خان اور فخر علی خان نے اس نمائش کا افتتاح کیا۔ اپنے تاثرات میں انہوںنے کہاکہ ڈان ہائی اسکول کی نمائش میں یونیورسٹی اور انجینئرنگ سطح کے حیرت انگیز ماڈلس پیش کئے گئے جس کی انہیں اسکول لیول پر توقع نہیں تھی۔ ڈائرکٹرس ڈان ہائی اسکول وصی الرحمن اور صفی الرحمن۔ سائنس فیکلٹی کے ارکان فراز سر۔ سراج مس۔ آشو کھنہ میڈم نے نگرانی کی۔ چیرمین ڈان گروپ آف انسٹی ٹیشوشنس فضل الرحمن خرم نے مہمانوں کاشکریہ ادا کیا اور کہاکہ ڈان اسکول میں کتابی تعلیم کے ساتھ عملی تعلیم کواہمیت دی جاتی ہے۔ ڈان گروپ کے صفی الرحمن نے بتایا کہ اس تعلیمی نمائش کا مقصد طلبا میں سائنسی مزاج اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ نمائش کے دوران طلبا نے مصنوعی ذہانت ۔ کوڈنگ۔ گیم ڈیولپمنٹ۔ سی آر آئی ایس پی آر۔ڈی این اے او ر اسٹیم لرننگ۔ روبوٹکس کے ماڈلس پیش کئے اور سائنس کے عملی تجربات پیش کئے۔ طلبا نے سماجی اعتبار سے موجودہ دور میں اہم موضوعات پر بھی تجربات پیش کئے اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ نمائش کی خصوصیت میں روبوٹکس ماڈل۔ انجنئیرنگ پر مبنی پراجکٹس۔ آٹو میٹیڈ سسٹم۔ راکٹ لانچ ڈیمانسٹریشن اور ڈیم ورکنگ ماڈل اور واٹر آبزرویشن روڈ جیسے اسٹرکچرل ماڈلس شامل ہیں۔ سائنٹفک پیناکل نامی نمائش طلبا کیلئے ایک پلیٹ فارم تھا کہ وہ اپنی سائنسی بیداری۔ اختراعی صلاحیتوں و عملی معلومات پیش کریں۔ یہ نمائش مستقبل پر مرکوز تعلیم اور مہارت کے تئیں اسکول انتظامیہ کے عہد کا اظہار کیا۔ اس موقع پرکیر اسکول کرما گوڑہ کے طلبا نے بھی اسٹال لگائی تھی۔ کیر اسکول کے روح رواں وحید انصاری نے شرکت کی۔ جرمنٹین ہاسپٹل کے ڈاکٹرس و طبی عملہ نے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔