دی وائر کے صحافیوں کے خلاف غداری کے الزامات کی مذمت

   

نئی دہلی 20 اگست (ایجنسیز) پریس کلب آف انڈیا، انڈین ویمن پریس کورز اور ایڈیٹرس گلڈ نے دی وائر کے سینئر صحافیوں سدھارتھ وردا راجن اور کرن تھاپر کے خلاف آسام پولیس کی کرائم برانچ کے ایف آئی آر پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ آسام پولیس نے بھارتیہ نیائے سنہیتا کے سیکشن 152 کے تحت غداری کے الزامات عائد کئے ہیں۔ جرنلسٹوں کے اداروں نے مشترکہ مذمتی بیان میں کہا کہ دو ماہ میں نیوز پلیٹ فارم دی وائر کے خلاف یہ اس نوعیت کی دوسری ایف آئی آر ہے۔ آسام پولیس گوہاٹی میں صحافیوں کیخلاف انتقامانہ کارروائی کررہی ہے۔