سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیر پر ‘دی کشمیر فائلز’ فلم بن سکتی ہے تو لکھیم پور کھیری تشدد پر بھی ‘لکھیم پور فائلز’ بنانے کی ضرورت ہے۔ بدھ کو سیتا پور ضلع میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایس پی صدر نے کہا، “آپ پڑوسی ضلع سے ہیں، اگر ‘کشمیر فائلز’ فلم بنتی ہے تو کم از کم لکھیم پور فائلز فلم بننی چاہیے جہاں کسانوں کو جیپ کے پہیوں تلے کچلا گیا تھا۔