دی کیرالہ اسٹوری: سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی ممتا حکومت سے جواب طلب کیا، فلم پر پابندی فی الحال برقرار

   

Ferty9 Clinic

کلکتہ:مغربی بنگال میں فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ ابھی تک ریلیز نہیں ہو پائی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مغربی بنگال کی ممتا حکومت نے اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس فلم پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس پابندی کے خلاف داخل ایک عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ فوری طور پر مغربی بنگال میں اس فلم کی نمائش پر عائد پابندی کو تو نہیں ہٹایا گیا ہے، لیکن حکومت سے جواب ضرور طلب کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مغربی بنگال حکومت کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو حکومت کو بھی نوٹس جاری کر جواب مانگا ہے۔ دراصل تمل ناڈو میں بھی برسراقتدار طبقہ نے فلم کو نہ دکھائے جانے کا اعلان کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے ممتا حکومت سے سوال کیا ہے کہ فلم ملک کے مختلف حصوں میں ریلیز ہوئی ہے تو پھر مغربی بنگال میں اسے ریلیز کیوں نہیں کیا گیا؟ ریاستی حکومت کے وکیل ابھشیک منو سنگھوی نے اس کے جواب میں کہا کہ ریاستی حکومت کے پاس خفیہ رپورٹ ہے کہ فلم کی اسکریننگ سے نظامِ قانون کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔