سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے متنازعہ فلم “دی کیرلا اسٹوری”کی مخالفت میں ریاست کیرلااور تمل ناڈو کے مختلف اضلاع میں سنیما ہالوں کے روبرو احتجاجی مظاہرے کرکے فلم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلامو فوبیا پھیلانے والی ایسی فلموں پر پابندی لگائی جانی چاہئے ۔اقلیتی مسلم کمیونٹی جو ہندوستان میں رہتی ہے زندگی کے بہت بڑے بحران کا سامنا کر رہی ہے، کشمیر فائلز، برقعہ، دی کیرالہ اسٹوری جیسی فلمیں مسلم کمیونٹی سے متعلق جھوٹ اور بدنامی کے ساتھ ریلیز ہو رہی ہیں۔ایسی فلموں کے ذریعے جان بوجھ کر مسلم ثقافت اور روایات کے بارے میں غلط نظریہ پیش کرنا اور عام معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کا کام کیا جا رہا ہے۔سنگھ پریوار کی نفرت انگیز مہم کو تقویت دینے کے لیے ایسی فلموں کی منصوبہ بندی اور ریلیز کی جاتی ہے۔ اس کے ذریعے فرقہ وارانہ منافرت، مذہبی تصادم اور امن کو خراب کرنے کے منصوبے چلائے جاتے ہیں۔ اقلیتی مسلم کمیونٹی کو درپیش مختلف بحرانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، ایسی جھوٹی، سیاسی مفاد میں بنائی جانے والی پروپیگنڈہ فلموں پر پابندی لگائی جانی چاہیے جو کہ بہتان پھیلاتی ہیں اور امن کو خراب کرتی ہیں، ان پر بات کیے بغیر پابندی لگائی جانی چاہیے۔
