دی ہیگ میں فسادات کے الزام میں 30 افراد گرفتار

   

دی ہیگ، 21 ستمبر (یواین آئی) نیدرلینڈ کے شہر دی ہیگ میں فسادات کے دوران دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کے معاملے میں کم از کم 30 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ شہر کے میئر، پولیس چیف اور پراسیکیوٹر نے یہ اطلاع دی ہے ۔ ہیگ کے میئر جان وان زینن کے حوالے سے الجمین ڈگبلاد اخبار نے کہا کہ “ہمیں غیرمعمولی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کی وجہ سے پرامن مظاہرے کو منتشر ہونا پڑا کیونکہ وہاں موجود لوگوں کی حفاظت کی کوئی ضمانت نہیں تھی۔میئر کے مطابق پورے ہالینڈ سے سماج دشمن عناصر مظاہرے میں شامل ہوئے ، جنہوں نے پولیس، ان کے گھوڑوں اور صحافیوں پر حملہ کیا۔