ذاتی مفادات کیلئے مزدوروں کو سڑک پر لانا مناسب نہیں

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر میں گرانائیٹ کٹنگ پالیشنگ کمپنی مالکین کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔/2 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہم سے جس کا کوئی تعلق ہی نہیں ہے اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے گرانائیٹ کٹنگ پالیشنگ کمپنی کے مزذوروں کو محض اپنے ذاتی مفادات کیلئے سڑکوں پر لایا جانا انتہائی بدبختی ہے۔ ضلع گرانائیٹ کٹنگ پالیشنگ کمپنی کے مالکین میں چند افراد نے شکوہ کیا۔ پریس بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2010-11 مالی سال میں بغیر کوئی اجازت گرانائیٹ کی منتقلی سے وابستہ 8 کانوں کے مالکین کو نوٹس جاری کی گئی ۔ اس سلسلہ میں متحدہ ضلع سینکڑوں گرانائیٹ کانوں کے منتظمین کا تعلق ہے یا نہیں ہم نہیں جانتے۔ گرانائیٹ کانوں سے نہیں بلکہ سے سہارا کٹنگ پالیشنگ انڈسٹری سے ہے۔ ہمارا گرانائیٹ کانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پتھر نکالے جانے، منتقل کرنے کے لئے اجازت حاصل کئے ہیں یا نہیں ہم نہیں جانتے ۔ ہمیں اپنے کام اور مزدوری سے تعلق ہے ہماری اسوسی ایشن کے مسائل کی یکسوئی کیلئے کچھ ذمہ داروں نے مزدوروں کو روزگار پر لگایا۔ ہم سے جس مسئلہ کا تعلق ہی نہیں ہے اس کیلئے دھرنا ریالیاں منظم کرنا مقامی ایم پی کا طرزعمل ٹھیک نہیں ہے۔ وہ اور گرانائیٹ کے مالکین کے درمیان کیا معاملہ ہے سلجھائیں۔ ہم بینکوں سے قرض حاصل کرکے پالیشنگ کٹنگ کی کمپنیاں قائم کئے ہیں تو ہمارے مزدوروں کو بہکاکر سڑکوں پر لائے۔ انڈسٹری کو بند رکھنے پر بینک کے قرض کی قسط کس طرح ادا کریں گے ۔ سیاسی پارٹیوں سے مل کر کچھ کام کرنے والے مزدروں کا یہ طریقہ ٹھیک نہیں ہے۔ ہمارے سنگم کے قائدین کے بیانات ان کے اپنے مفادات کے ہیں، ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس پریس کانفرنس میں کٹنگ پالیشنگ کے مالکین وشنووردھن ریڈی، وینکٹیش، انجنی کمار ، سریدھر ریڈی، مہیش ریڈی، ترپتی ریڈی ، سرلینس اور دیگر شریک تھے۔