حیدرآباد 21 نومبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گھر گھر ذات پات پر مبنی سروے زائد از 90 ہزار مکانات میں مکمل کرلیاگیا ہے۔شمارکنندگان کی پیش کردہ تفصیلات کے مطابق ریاست میں جملہ 1کروڑ 16لاکھ 14 ہزار 349 مکانات جن پر اسٹیکر چسپاں کئے گئے تھے ان میں 90 لاکھ 56 ہزار 383 مکانات کا سروے مکمل کرلیا گیا اور ان مکانات میں رہنے والوں کی تفصیلات لی جاچکی ہیں۔ حکام کے مطابق ریاست میں جملہ 78 فیصد سروے کا کام مکمل کرلیاگیا ہے اور ضلع ملوگومیں 100 فیصد سروے مکمل کیا جاچکا ہے جہاں 97 ہزار 552 مکانات کا سروے ہوچکا ہے جو کہ 90 ہزار 080 مکانات کے نشان سے زیادہ ہے۔ دوسرے نمبر پر جنگاؤں ہے جہاں 99.9 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے اور تیسرے نمبر پر نلگنڈہ میں 97.7 فیصد کام مکمل کئے جاچکے ہیں۔عہدیداروں کے مطابق دیگر6 اضلاع میں شمارکنندگان نے 90 فیصد سے زیادہ سروے مکمل کرلیاہے ۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 13 لاکھ 91ہزار 817 مکانات کا سروے ہوچکا ہے جو55.6 فیصد ہے۔ 3