ذات پات پر مبنی مردم شماری پر گاندھی بھون میں آج اہم اجلاس

   

حیدرآباد۔/29 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں ذات پات پر مبنی مردم شماری کے مسئلہ پر 30 اکٹوبر کو صبح 10:30 بجے گاندھی بھون میں اہم اجلاس منعقد ہوگا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی، جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ دیپا داس منشی، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا اور سینئر قائدین شرکت کریں گے۔ صدر اے آئی سی سی ملکارجن کھرگے اور قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے ملک میں ذات پات پر مبنی مردم شماری کی تجویز پیش کی ہے تاکہ آبادی کے اعتبار سے سرکاری اسکیمات میں حصہ داری فراہم کی جائے۔ تلنگانہ حکومت نے بی سی کمیشن کے ذریعہ مردم شماری کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت 4 نومبر سے اس کام کے آغاز کا منصوبہ رکھتی ہے جس کے لئے 80 ہزار ملازمین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے اس اہم موضوع پر منعقد ہونے والے اجلاس میں ریاستی وزراء ، حکومت کے مشیران، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی و کونسل، ضلع کانگریس صدور، گورنمنٹ وھپس اور کارپوریشنوں کے صدورنشین کو مدعو کیا ہے۔1