تلنگانہ رول ماڈل، ریاستی کابینہ قابل مبارکباد،کانگریس قائدین کی پریس کانفرنس
نظام آباد:یکم ؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کانگریس صدر اور ریاستی کوآپریٹو یونین لمیٹڈ چیئرمین مانالا موہن ریڈی، ریاستی اُردو اکیڈمی چیئرمین طاہر بن حمدان نے کانگریس بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے مردم شماری کے ایک حصے کے طور پر ذات پات پر مبنی مردم شماری کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کیا۔ ملک میں ذات پات کی گنتی کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری کا سہرا راہول گاندھی کو جاتا ہے جو پچھلے پانچ سالوں سے مسلسل اس مطالبے کے لیے مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالا رہے ۔صدر نشین اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے ذات پات کی گنتی کے عمل میں تمام طبقات کی رائے لے کر سب کمیٹیاں قائم کیں۔ ہزاروں لوگوں کی رائے کی بنیاد پر ذات پات کی گنتی کی۔ اسی لیے راہول گاندھی نے تلنگانہ کو اس عمل میں رول ماڈل قرار دیا۔ ریاست کو قومی سطح پر رول ماڈل بنانے والے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ان کی کابینہ سے اظہار تشکر کیا انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی نے ذات پات کی گنتی کا مطالبہ کیا تھا تب کئی بی جے پی لیڈروں نے اس کی مخالفت کی۔ مقامی رکن پارلیمنٹ اروند جو خود بی سی طبقے کا بتاتے ہیں ۔ انہوں نے بھی مذاق اڑایا تھا ملک میں ذات پات کی گنتی کا عمل کانگریس کی کامیابی ہے، اور تلنگانہ کو رول ماڈل بنانے پر ریونت ریڈی اور ان کی کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔اس پروگرام میں ضلع لائبریری چیئرمین انتی ریڈی راجاریڈی، ریاستی پرچار کمیٹی چیئرمین محمد جاوید اکرم، سینئر کانگریس قائد رتناکر، ضلع یوتھ کانگریس صدر ویپل گوڑ، ضلع او بی سی صدر نریندر گوڑ، ضلع سیوادل صدر سنتوش، ضلع ایس ٹی سیل صدر یادگیری، سائی کیرن، شیو اور دیگر نے شرکت کی۔