کالی گنج (مغربی بنگال) /4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست کنندگان کو ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر نہ کریں ۔ شمالی دیناج پور میں ایک انتظامی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی خاندان کے صرف ایک رکن کے پاس ذات کا سرٹیفکیٹ ہے تو اس کے باوجود بھی اس خاندان کی دوسری نسل کے لوگوں نے ذات کے سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے جو درخواست داخل کی ہے انہیں بھی اندرون ایک ماہ سرٹیفکیٹ کی اجرائی کردی جانی چاہئیے ۔ اگر کسی خاندان کی دوسری نسل ذات پات کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے درخواست داخل کرتی ہے تو اس کے بارے میں کوئی تحقیقات نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے ایکبار پھر اس بات پر زور دیا کہ سرٹیفکیٹ کی اجرائی اندرون ایک ماہ ہوجانی چاہئیے ۔
