ممبئی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ ذات کو بھگوان نے نہیں بنایا، ذات پنڈتوں نے بنائی ہے جو کہ غلط ہے۔ بھگوان کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ پہلے ہمارے معاشرے کو تقسیم کرکے ملک میں حملے ہوئے، پھر باہر کے لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔ بھاگوت اتوار کو ممبئی میں سنت روہیداس جینتی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔برسوں پہلے ملک میں یلغاریں ہوئیں تو باہر کے لوگوں نے ہمیں تقسیم کرکے فائدہ اٹھایا۔ اس کا ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔ جب معاشرے میں اپنائیت ختم ہو جائے تو خود غرضی خود بخود بڑھ جاتی ہے۔واضح رہے کہ اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر سوامی پرساد موریہ نے کہا تھا کہ تلسی داس کے رام چریت مانس میں کچھ حصے ہیں، جس پر ہمیں اعتراض ہے۔ اس میں وہ شودروں کو نچلی ذات ہونے کا سرٹیفکیٹ دے رہا ہے۔ہر کام معاشرے کے لیے ہوتا ہے تو کوئی کیسے مختلف ہو سکتا ہے؟آر ایس ایس سربراہ نے کہاکہ ‘کیا ملک میں ہندو سماج کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے؟ کوئی برہمن آپ کو یہ نہیں بتا سکتا، آپ کو سمجھنا ہوگا۔ ہر کام معاشرے کے لیے ہوتا ہے، تو کوئی اونچا، ادنیٰ یا مختلف کیسے ہو گیا؟