ذات پات کی مردم شماری ہوگی: راہول گاندھی

   

ناگپور: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج کہا کہ ملک میں ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری ہوگی اور یہ عمل دلتوں، دیگر پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو ظاہر کرے گا۔ ناگپور میں آئینی اعزازی کانفرنس میں کہا کہ ذات کی مردم شماری سب کچھ واضح کر دے گی۔ ہر کوئی جان لے گا کہ ان کے پاس کتنی طاقت ہے اور ان کا کردار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 50 فیصد (ریزرویشن کی حد) کو بھی توڑ دے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا تیار کردہ آئین صرف ایک کتاب نہیں بلکہ طرز زندگی ہے۔