ذات پر مبنی مردم شماری کیخلاف عرضی پر پٹنہ ہائیکورٹ کا آج فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

پٹنہ : پٹنہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے وی چندرن کی ڈیویژن بنچ نے ریاستی حکومت سے سوال کیا کہ ذات کی بنیاد پر مردم شماری اور معاشی سروے کرانے کا اختیار ریاستی حکومت کے پاس ہے یا نہیں۔ ذات پر مبنی مردم شماری کے خلاف داخل عرضیوں پر ہائیکورٹ میں آج سماعت مکمل ہو گئی۔ عدالت نے بہار حکومت کے ذریعہ ذات پر مبنی مردم شماری کرائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر 2 اور 3 مئی کو سماعت کی، لیکن اس سلسلے میں عبوری فیصلہ جمعرات تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔آج کی سماعت کے دوران چیف جسٹس چندرن کی بنچ نے ریاستی حکومت سے اس کے اختیارات کے بارے میں استفسار کیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی جاننا چاہا کہ کیا یہ پرائیویسی کے حق کی خلاف ورزی تو نہیں۔ علاوہ ازیں عدالت نے حکومت سے یہ سوال بھی کیا کہ معاشی سروے یا ذات پر مبنی مردم شماری کرانا کیا قانونی مجبوری ہے۔ حکومت اس کے انعقاد میں اتنی جلدبازی کیوں کر رہی ہے؟