نئی دہلی: راجیہ سبھا میں منگل کے روز راشٹریہ جنتا دل کے رہنما منوج کمار جھا اور کانگریس کی چھایا ورما نے ذات کی بنیاد پر مردم شماری کروانے کا مطالبہ کیا تاکہ عوام کی سماجی پس منظر معلوم ہوسکے۔ جھا اور ورما نے وقفہ صفر کے دوران اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ 2021 کی مردم شماری ذات کی بنیاد پر کروائی جانی چاہیے ۔ اس سے سبزی فروخت کرنے والے ، ٹھیلا چلانے والے اور کاشت کار مزدوروں کی سماجی حالت معلوم ہو سکے گی اور حکومت کو ان کی کٹیگرائیزیشن میں آسانی ہوگی۔ ورما نے وزیراعظم نے پہلے ذات کی بنیاد پر مردم شماری کروانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پالیسی جات فیصلے کرنے کی اہل ہے ۔ ملک میں جانوروں کی شماری کروائی جاتی ہے تو ذات کی بنیاد پر مردم شماری بھی کروائی جا سکتی ہے ۔ بی جے پی کے رہنما سنجے سیٹھ نے ملک میں فارنسک ڈاکٹروں کی کمی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کی پڑھائی میں اس کیلئے سیٹوں کو بڑھایا جانا چاہیے۔ یہ ڈاکٹر پوسٹ مارٹم جیسے اہم کام کرتے ہیں۔
