حیدرآباد ۔ 21 اگست (سیاست نیوز) ایل بی نگر کی ایک خصوصی عدالت نے اٹراسٹی مقدمہ میں میاں بیوی کو ایک سال کی سزاء سنائی ہے۔ راچہ کنڈہ پولیس ذرائع کے مطابق ایل بی نگر کی ایس سی، ایس ٹی عدالت نے سال 2015ء کے ایک مقدمہ میں آج فیصلہ سنایا اور امرناتھ گپتا اور نیلم گپتا کو ایک سال کی سزء اور ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔ ان کے پڑوسیوں نے ان کے خلاف اس وقت شکایت کی تھی اور اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس مسٹر سید رفیق نے اس مقدمہ میں تحقیقات کو انجام دیا تھا اور مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ عدالت نے اس بنیاد پر ان دونوں میاں بیوی کو فیصلہ سنایا۔ پڑوسیوں کو ان میاں بیوی نے ذات کے نام پر گالی گلوج کرتے ہوئے انہیں رسواء کیا تھا۔