ذاکر حسین گریمی ایوارڈز میں نظر انداز ، مداح برہم

   

ممبئی : ہندوستانی طبلہ نواز اورچار بارگریمی ایوارڈ یافتہ ذاکر حسین67 ویں گریمی ایوارڈزکے ان میموریم سیگمنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ منتظمین کی اس غلطی کی وجہ سے ذاکر حسین کے ہندوستانی مداحوں میں غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ اسے منتظمین کی جانب سے بڑی غلطی قراردیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ ریکارڈنگ اکیڈمی کے زیر اہتمام سب سے بڑے میوزک ایوارڈزکی تقریب کا 67 واں ایڈیشن لاس اینجلس کے کریپٹو ڈاٹ کام ایرینا میں منعقد ہوا۔ ہر سال گریمی ان لیجنڈزکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو گزشتہ سال اپنے ان میموریم سیگمنٹ میں ایک مونٹیج کے ذریعے انتقال کرگئے تھے۔ذاکر حسین پہلے ہندوستانی موسیقار تھے جنہوں نے پچھلے سال تین گریمی ایوارڈ جیتے تھے۔ ان کا انتقال 15 دسمبر کو سان فرانسسکو کے ایک ہسپتال میں پھیپھڑوں کے مسئلے کی وجہ سے ہوا۔ چنانچہ جب گریمی کے ان میموریم سیگمنٹ میں، ان لیجنڈز کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا تھا جو انتقال کر گئے تھے۔ اس طبقہ میں ذاکر حسین کا نام نہیں تھا۔ یہ اتنی بڑی غلطی ہے کہ نہ صرف ہندوستانی بلکہ بین الاقوامی شائقین بھی اس پر شدید اعتراضات اٹھا رہے ہیں۔