ممبئی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ اسلامی مبلغ ذاکر نائیک نے آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے بیان کو کہ ان کے 49 کروڑ روپئے بینک کھاتے میں ہندوستان میں گذشتہ 6 سال کے دوران جمع کروائے گئے ہیں حالانکہ ان کے ’’معلوم ذرائع آمدنی‘‘ اتنے نہیں ہیں۔ محکمہ نے 2 مئی کو استغاثہ کی ایک شکایت خصوصی عدالت میں ذاکر نائیک کے خلاف داخل کی تھی جس کے بموجب انہوں نے 193 کروڑ روپئے کی رقم غیرقانونی طور پر منتقل کی تھی اور ہندوستان میں وہ بیرونی ممالک میں ان کی کروڑوں روپئے کی جائیداد ہے۔ ای ڈی نے کہا تھا کہ ذاکر نائیک کے معلوم ذرائع آمدنی اتنے نہیں ہیں کہ وہ اپنے بینک کھاتوں میں جو ہندوستان میں ہیں 49 کروڑ روپئے جمع کرواسکیں۔ ذرائع ابلاغ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے بموجب ذاکر نائیک نے کہا کہ ای ڈی جھوٹ کیوں بول رہی ہے جبکہ ہر شخص بشمول تمام سرکاری محکمے جانتے ہیں کہ میرے کئی کاروبار ہیں جن سے مالیاتی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے میرے انتباہ کو بھی نظرانداز کردیا کہ میں نے ٹیکس کے حسابات داخل کئے ہیں اس کے باوجود نہ جانے انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ جھوٹ کیوں بول رہی ہے کیا اس پر کوئی دباؤ ہے۔ 2010 سے 2016ء 6 سالہ مدت میں ممکن ہیکہ میں نے ہندوستان کو 49 کروڑ روپئے بھیجے ہوں گے۔ کسی شخص کیلئے جو ماہانہ 65لاکھ روپئے حاصل کرتا ہے کیا اتنی رقم روانہ کرنا کوئی مشکل مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہندوستانی ماہانہ 6 ہزار کروڑ روپئے کا عطیہ دیتے ہیں اور میری آمدنی 65 ہزار کروڑ روپئے ماہانہ ہے۔ پھر میرے لئے اتنی رقم اپنے بینک کھاتوں میں جمع کروانا کونسا مشکل کام ہے۔