ممبئی ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عبدالقادر نجم الدین جو اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے مددگار بتائے جاتے ہیں، انہوں نے آج انکار کیا کہ وہ منی لانڈرنگ میںملوث ہیں۔ زیورات کا بزنس کرنے والے عبدالقادر کو پی ایم ایل اے قانون کے تحت جمعہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر ذاکر نائیک کو مشکوک انداز میں رقومات یو اے ای سے منتقل کرنے میں مدد دینے کا الزام ہے۔ اپنی ضمانت عرضی میں کہا کہ ان کے خلاف جرم کے ذریعہ کوئی بھی پراپرٹی کی معاملت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔