ذخائر آب میں پانی کی سطح اطمینان بخش

   

Ferty9 Clinic

شہر میں آئندہ چار ماہ تک صورتحال قابو میں ہوگی
حیدرآباد ۔ /2 جولائی (رتناچوٹرانی) جنوب مغربی مانسون کے توقع کے مطابق نہ ہونے اور بارش کی کمی کے باوجود حیدرآباد واٹر ورکس ٹرانسمیشن کے چیف جنرل منیجر مسٹر سدرشن نے کہا کہ فی الوقت شہر میں پانی کی صورتحال کنٹرول میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت وہ 464MGD پانی حاصل کررہے ہیں ۔ جس میں کرشنا سے 274MGD ، گوداوری سے 162MGD ، عثمان ساگر سے 18MGD اور حمایت ساگر سے 8MGD پانی حاصل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صور تحال قابو میں ہے اور مزید چار ماہ تک پانی کی صورتحال قابو رہے گی۔ آج کی تاریخ کو ذخائر آب میں پانی کی سطح حسب ذیل رہی ۔
ذخیرہ آب کا نام
زیادہ سے زیادہ پانی کی سطح
/2 جولائی کو سطح آب
عثمان ساگر
1790.00فیٹ
1766.15 فیٹ
حمایت ساگر
1763.5 فیٹ
1743.00 فیٹ
سنگور
1717.93 فیٹ
1670.111 فیٹ
مانجرا
1651.75 فیٹ
1601.-0 فیٹ
ناگرجنا ساگر
590 میٹرس
507.6 میٹرس
یلم پلی (گوداوری)
485.56 میٹرس
459.65 میٹرس