ذخائر عثمان ساگر اور حمایت ساگر میں پانی کے بہاو میں نمایاں کمی

   

حیدرآباد یکم نومبر(یواین آئی)تلنگانہ میں بارش رک جانے کے بعد دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد کو پانی سپلائی کرنے والے دو اہم ذخائر عثمان ساگر اور حمایت ساگر میں پانی کے بہاو میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں کی بارش کے بعد جب آبگیرعلاقوں میں بارش رک گئی تو پانی کے بہاؤ میں کمی آئی۔ اس کے نتیجے میں دونوں ذخائر میں پانی کی سطح میں بھی کمی دیکھی گئی۔