ذخیرہ اندوزی پر سزا دی جائے گی:جاؤڈیکر

   

نئی دہلی، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو ضروری اشیا کی جمع خوری نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بالا بازاری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اطلاع و نشریات کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ جمع خوری کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے یہ مشکل وقت ہے کسی کو بحران کی اس گھڑی میں ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے ۔ یہ وقت انسانی جذبے کے ساتھ کام کرنے کا ہے ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ کالا بازاری اور جمع خوری کرنے والوں کے لئے سزا کا التزام ہے اور یہ جرم کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔