نئی دہلی: سپریم کورٹ 26 اکتوبر کو رکن پارلیمنٹ احسان جعفری مرحوم کی بیوہ ذکیہ جعفری کی گجرات فسادات کیس میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی جانب سے دی گئی کلین چٹ کے خلاف درخواست کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ اس درخواست کو تین سال ہو چکے ہیں ، اس لیے سماعت مزید ملتوی نہیں کی جائے گی۔ذکیہ کی جانب سے کپل سبل نے اس معاملے میں کچھ اور وقت مانگا تھا کیونکہ دستاویزات تعداد میں زیادہ ہیں۔گزشتہ سماعت میں ذکیہ جعفری کی وکیل اپرنا بھٹ نے عدالت کوبتایا کہ یہ معاملہ متنازعہ ہے۔لہٰذا اسے فی الحال ملتوی کر دیا جائے۔ بنچ نے کہا ہے کہ اس پرسماعت کئی بار ملتوی کی گئی ہے ، جو کچھ بھی ہو ، ہمیں اسے کسی نہ کسی دن سننا ہوگا۔