ذہنی طور پر متاثرہ کمسن کی خودسوزی

   

حیدرآباد /24 ا کٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر کے علاقہ شنکرپلی میں ایک کمسن طالب علم نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس لڑکے کی ذہنی حالت درست نہیں تھی اور اس کا علاج جاری تھا ۔ پولیس شنکرپلی کے مطابق 13 سالہ سریش جو جنواڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ ایک سال سے اس لڑکے کی ذہنی حالت درست نہیں تھی اور یہ پریشان تھا 17 اکٹوبر کے دن اس لڑکے نے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی ۔ جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ لڑکا آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔