ذہنی طور پر میں تیار تھا :کرون

   

نئی دہلی :کرون نائر نے آئی پی ایل میں واپسی پر دہلی کیپیٹلز کے لیے شاندار اننگز کھیلی۔ اگرچہ وہ دو سیزنز سے اس لیگ سے دور تھے، مگر اْنہیں حریف ٹیموں کے معیار کے بارے میں پہلے ہی سے اندازہ تھا کیونکہ وہ اس سے پہلے بھی اس سطح پرکھیل چکے ہیں۔ اس سیزن میں پہلی بار موقع ملنے پرکرون نائر نے موقع کو دونوں ہاتھوں سے اسے حاصل کرلیا اور صرف 40 گیندوں پر 89 رنزکی شاندار اننگزکھیل ڈالی۔ دہلی کی ٹیم 206 رنزکا ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں صرف 193رنز ہی بنا سکی اور19 اوورز میں 12 رنز سے میچ ہارگئی، جس کی وجہ سے کرون کی یہ اننگز رائیگاں گئی۔ ایسے زیادہ بیٹرس نہیں ہیں جنہوں نے جسپریت بمراہ کو ایک اوور میں دو چھکے مارے ہوں، اورکرون نائر نے اس سے ثابت کیا کہ اْن کی کامیابی کا راز اْن کی محنت اور تیاری ہے۔ گھریلو سیزن میں انہوں نے ودربھ کی جانب سے مختلف فارمیٹس میں مجموعی طور پر1870 رنز بنائے، جس سے اْنہیں خوب اعتماد حاصل ہوا۔کرون نائر، جو کہ ٹسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بھی بنا چکے ہیں، نے رپورٹرز سے گفتگو میں کہا: ایمانداری سے کہوں تو مجھے اعتماد تھا کیونکہ میں پہلے بھی آئی پی ایل کھیل چکا ہوں اور مجھے معلوم ہے کہ اس میں کیا ہوتا ہے۔ میرے لیے یہ کوئی نئی چیز نہیں تھی، جس کا مجھے سامنا کرنا پڑا۔