حیدرآباد ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ذہنی معذورین کے لیے تعلیمی سال 2021-22 کا آغاز ہوچکا ہے اور داخلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بدیرا اسکول کی پرنسپل پدمانی نے بتایا کہ ذہنی معذورین کے لیے ارلی ویکشن سے پری ویکشن تک اور ارلی انٹر ونیشن سے 10 ویں جماعت تک کلاسیس کا آغاز ہوگیا ہے ۔ اسپیچ تھراپی ، بہویر ماڈیفکشن ، فزیوتھراپی ، اکوپشنل تھراپی و دیگر خدمات دستیاب رہیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ معذورین کے لیے خصوصی تربیتی کلاسیس چلائی جارہی ہیں ۔ یہ ادارہ آندھرا مہیلا سبھا درگا بائی دیشمکھ ووکیشنل ٹریننگ کی قیادت میں ودیا نگر مرکز پر چلایا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے لیے 99480-42648 پر ربط کریں ۔۔ ع