ذہنی معذور خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/24 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حسن نگر کے علاقہ میں ایک ذہنی معذور خاتون کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ مہرون بیگم جو حسن نگر علاقہ کے ساکن یوسف کی بیوی تھی اس خاتون کی ذہنی حالت درست نہیں تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس خاتون کو ایرہ گڈہ ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تھا اور اس کا علاج جاری تھا۔ اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ع