ذہنی معذور لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے ملزمین گرفتار

   

حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) دنڈیگل پولیس نے 12 سالہ ذہنی معذور لڑکی عصمت ریزی کرنے والے ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ 33 سالہ جومان 26 سالہ پٹھا اکبر خان 30 سالہ غیاث اور 25 سالہ علیم الدین کو گرفتار کرلیا ۔ یاد رہے کہ 22 اپریل کو سڑک پر گھوم رہی ایک ذہنی معذور لڑکی کو زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھالیا اور خود کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے اس معذور مجبور لڑکی کو ایک روم میں بند کرنے کے بعد اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی 23 اپریل کو لڑکی کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی ۔ پولیس لڑکی کی تلاش میں تھی اور لڑکی پولیس کے ہاتھ لگی ۔ پولیس نے اس لڑکی کے حقیقی حالات کا پتہ چلایا اور ان چار بدمعاشوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔