ذہنی معذور لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں لڑکا گرفتار

   

حیدرآباد۔ ایک ذہنی معذور لڑکی کی مبینہ عصمت ریزی کرنے والے لڑکے کو پولیس معین آباد نے گرفتار کرلیا۔ تاخیر سے منظرعام پر آئے اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کی پٹرولنگ گاڑی کی چوکسی کے سبب اس لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا جس کی عمر 19 سال اور اس کا نام عادل بتایا گیا ہے۔ لڑکا حمایت نگر علاقہ کا ساکن ہے ۔ پولیس معین آباد نے یہ بات بتائی۔ اس نے معذور لڑکی کو حمایت نگر کے علاقہ منتقل کیا ۔لڑکی جو اپنا نام اور پتہ بتانے کے موقف میں نہیں ہے وہ اس قدر ذہنی طور پر کمزور ہے کہ وہ کچھ بتا نہیں سکتی۔ پولیس نے طبی جانچ کیلئے لڑکی کو ہاسپٹل منتقل کیا ہے اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا جس نے بتایا کہ لڑکی سڑک پر بھیک مانگنے والی ہے جو ذہنی معذور ہے۔