٭ قرآن حکیم اللہ رب العزت کا ایک عظیم تحفہ ہی نہیں بلکہ یہ معجزہ بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے لوگ جن کی مادری زبان عربی نہیں ہوتی، اس کے باوجود اس ضخیم کتاب کا حفظ کرلیتے ہیں۔ ایک ذہنی معذور نوجوان نے حفظ قرآن کیا ہے جو کسی کرشمہ سے کم نہیں۔ سعودی عرب کے ریاض میں شاہ فہد میڈیکل سنٹر میں زیرعلاج مقامی نوجوان محمد عبداللہ القرنی پیدائشی طور پر معذور ہے لیکن قدرت نے اسے مثالی حافظہ عطا کیا ہے۔ عبداللہ کے بڑے بھائی عز القرنی نے بتایا کہ کینسر سے دوچار اور فریش 31 سالہ عبداللہ نے سن سن کر قرآن حفظ کیا ہے۔ وہ کبھی اسکول یا مدرسہ نہیں گیا۔