اسلام آباد ؍ لندن : پاکستان کی سندھ حکومت نے ذہین اور ضرورت مند 6 طلبا کے لئے آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ لندن میں بھٹو اسکالر شپ پروگرام کے لئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 اسکالر شپ طلبا اور 3 طالبات کے لئے ہوں گی، طلبا کے انتخاب کے لئے آکسفورڈ پاکستان پروگرام ہماری مدد کرے گا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں ایک عرصہ سے طلبا کو اسکالرز شپ دی جارہی ہے۔