نیویارک: نیو اورلینز میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے ایک فلسطینی نژاد امریکی طالب علم کے والد کا کہنا ہیکہ ان کے ’اسمارٹ، خوش اخلاق اور ایتھلیٹ‘ بیٹے کی موت نے ان کے خاندان کو غمزدہ کردیا ہے۔ لوزیانا کے بیٹن راؤج سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ کریم بداوی اپنے دوست پارکر ویڈرین کیساتھ سال نو کا جشن منا رہے تھے، جب امریکی فوج کے ایک سابق اہلکار نے شہر کے فرانسیسی کوارٹر میں اپنے ٹرک کو ہجوم پر چڑھا دیا، جس کے نتیجے میں کم سے کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔کریم کے والد بلال نے عرب نیوز کو بتایا کہ ان کا بیٹا الاباما یونیورسٹی سے میکانیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا، اور یونیورسٹی کے پہلے سال کا طالبعلم تھا۔’وہ ایک ذہین بچہ تھا، زندگی سے بھرپور اور بہت ذمہ دار تھا۔ اس کے اسکول میں بہت سے دوست تھے۔ وہ ایک اچھا انسان تھا، جو لوگوں سے عزت سے پیش آتا تھا۔‘کریم بداوی کے والد بلال کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا کھیلوں کا شوقین تھا اور فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا تھا۔’یہ حادثہ ہمارے خاندان کیلئے بہت خوفناک ہے کہ اس کی موت اس طرح کے واقعے میں ہو گئی۔ یہ ہمارے خاندان کیلئے دھچکہ ہے۔ وہ ایک ایماندار، ذہین اور خوبصورت بچہ تھا۔بلال نے مزید کہا کہ ’پارکر ویڈرین کی حالت تشویشناک ہے۔