ذیابیطس ٹائپ ون کے مناسب ٹسٹ اور علاج کے انتظام کا مطالبہ

   

نئی دہلی، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں منگل کو ذیابیطس ٹائپ ون بیماری کا معاملہ اٹھایا گیا اور اس کے ٹیسٹ اور علاج کے مناسب بندوبست کئے جانے کا مطالبہ کئے گیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اشوک واجپئی نے وقفہ صفر کے دوران یہ معاملے اٹھاتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں چھوٹے چھوٹے بچے ذیابیطس ٹائپ ون کی زد میں آ رہے ہیں جس کی وجہ سے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو بڑی دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ اس بیماری سے متاثرین کو آہستہ آہستہ صحت سے متعلق پریشانیاں ہونے لگتی ہیں اور ان کی زندگی مشکل ہو جاتی ہے ۔مسٹر واجپئی نے اس بیماری کے مناسب ٹیسٹ اور علاج کا اسپتالوں میں بندوبست کرنے اور انسولین کی وافر دستیابی یقینی بنانے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس مرض کے متاثرین کو دویانگوں کے زمرے میں لانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے متاثرین کو دویانگوں کو ملنے والی سہولیات مل سکیں گی اور ان کی دقتیں کچھ کم ہو جائیں گی۔