ذیشان صدیقی کا سنسنی خیز خلاصہ

   

ممبئی : ضیاالدین بابا صدیقی قتل کیس میں پولیس کی تفتیش سے ذیشان صدیقی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔اس کے بعد اس قتل کیس میں بلڈروں اور ایس آر اے پروجیکٹ کے زاویے سے تحقیقات کا مطالبہ ذیشان صدیقی نے کیا تھا لیکن اب ذیشان کے بیان میں ایک سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے جس میں دو اعلی سیاسی قائدین ادھو گروپ کے لیڈر انیل پرب اور بی جے پی لیڈر موہیت کمبوج پر بھی شبہ کیا گیا ہے۔ بابا صدیقی کے قتل کیس میں پولیس نے چار ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی ہے اور اس میں بشنوئی گینگ کو ملوث قرار دیا ہے لیکن ذیشان صدیقی نے اپنے اقبالیہ کے علاوہ تازہ انکشاف سے کیس کو نیا موڑ دیا ہے۔