ذیشان صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکی ‘10 کروڑ کا مطالبہ

,

   

ممبئی : مہاراشٹرا میں مقتول این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے فرزند و این سی پی کے سابق رکن اسمبلی ذیشان صدیقی کو ای میل کے ذریعہ جان سے ماردینے کی دی گئی ہے ۔ دھمکی دینے والوں نے 10 کروڑ روپئے تاوان کا مطالبہ کیا ہے ۔ پولیس کے بموجب ای میل میں کہا گیا ہے کہ ذیشان صدیقی کو بھی ان کے والد کی طرح ہلاک کردیا جائے گا ۔ دھمکی دینے والوں نے دس کروڑ روپئے ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ میل بھیجنے والے نے کہا کہ وہ ہر چھ گھنٹے میں اس طرح کا ای میل بھیجتا رہے گا ۔ ذیشان صدیقی کے مرحوم والد این سی پی لیڈر بابا صدیقی کو حملہ آوروں نے 12 اکٹوبر 2024 کو ان کے دفتر کے باہر گولی مار دی تھی ۔ بابا صدیقی قتل کیس میں پولیس نے دو ملزمین سلمان ووہرہ اور اکش دیپ سنگھ کو گرفتار کیا ہے ۔