ممبئی : این سی پی کے مقتول لیڈر بابا صدیقی کے فرزند ذیشان صدیقی کو باندرہ ایسٹ حلقہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ذیشان صدیقی کو شیوسینا ادھو ٹھاکرے گروپ کے ورون سر دیسائی نے باندرہ ایسٹ حلقہ میں 11 ہزار 365 ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی ۔ شکست کے بعد ذیشان صدیقی نے اپنے رد عمل میں کہا کہ اس نتیجہ سے ان کے مرحوم والد کو بھی مایوسی ہوئی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ دیڑھ ماہ قبل میں اپنے والد سے محروم ہوگیا تھا اور آج الیکشن میںشکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔