ذی الحجہ میں کیے جانے والے اعمال کیا ہیں؟ :زائرہ وسیم نشر کیا اہم پیغام
کشمیر:سابق اداکارہ دائرہ وسیم اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ماہ ذی الحجہ میں کیے جانے والے مبارک اعمال جی تفصیل نشر کی اور لوگوں کو وہ کام کرنے کی ترغیب بھی دی۔
حدیث پاک کےحوالے سے اس نے لکھا کہ ان ایام میں کیے جانے والے اعمال اللہ کو بہت پسند ہیں۔
روزہ رکھنا:نبی کریم ﷺ کے بارے میں اتا ہے کہ وہ ذی الحجہ کے شروع کے نو دنوں میں روزے رکھتے تھے۔
تکبیر: ان ایام میں کثرت سے تکبیر پڑھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے (الله اكبر الله اكبر الله اكبر لا اله الا الله الله اكبر الله اكبر ولله الحمد )
حج: صاحب استطاعت شخص پر زندگی میں ایک بار حج فرض ہے اور وہ اسی مہینے کے شروع میں ادا، کیا جاتا ہے۔
کثرت سے عبادات: ان ایام میں کثرت سے دعا، ذکر ،نماز اور دوسری عبادات کیا کرتے تھے۔
ان ایام میں کثرت سے استغفار بھی کریں۔
عرفہ کا روزہ: جو یہ روزہ رکھے گا اسکے اگلے ایک پچھلے ایک سال کے گناہ معاف ہوں گے۔
اللہ ان دنوں میں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے: زائرہ وسیم
ان دنوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے زائرہ وسیم نے لکھا ، “پھر ذی الحجہ کے پہلے دس دن جلد ہی قریب آرہے ہیں۔ اللہ ہمیں ان دنوں میں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے اور اخلاص اور استقامت کے ساتھ اس کی رحمت اور اجر حاصل کرنے کے لئے مزید جدوجہد کرنے میں ہماری مدد کرے۔
ذی الحجہ ایک مقدس مہینوں میں سے ایک ہے کیونکہ اس مہینے میں حج اور عید الاضحی دونوں ہوتے ہیں۔