رئیل اسٹیٹ تاجروں اور فلم پروڈیوسرس کو لوٹنے والی ٹولی کے تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد کے رئیل اسٹیٹ تاجروں اور فلم پروڈیوسرس کو لوٹنے والی ٹولی کا پردہ فاش کردیا گیا ہے ۔ جو صرف دولت مند شہریوں کو اپنا نشانہ بنا رہے تھے اور ایک منظم سازش کے تحت 6 افراد بشمول دو فلم پروڈیوسرس کی نشاندہی کرلی گئی تھی اور اغواء کے بعد لوٹ اور ڈکیتی کی ساری تیاری کرلی گئی تھی اسی دوران خفیہ اطلاع پر اسپیشل آپریشن سائبر آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ان ڈاکوں کے منصوبہ کو ناکام بناتے ہوئے ٹولی کے تین افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر 4 مفرور بتائے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایس او ٹی سائبر آباد مسٹر ڈی سرینواس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی ۔ ریاست کرناٹک سے اس ٹولی کا تعلق پایا جاتا ہے جو حیدرآباد میں دولت مند افراد کو لوٹنے کا منصوبہ رکھتی تھی ۔ شاہ میر پیٹ کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے تین افراد رامچندر ریڈی ، سلیم اور بھومایا کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔۔ ع