رئیل اسٹیٹ تاجرین کیلئے بہترین موقع

   

ایل آر ایس اسکیم میں 25 فیصد سبسیڈی کے ساتھ اراضی کو باقاعدہ بنانے کی سہولت
تانڈور۔/4مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدی حکام کی جانب تانڈور میں عوام کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ تاجروں کو بھی ایک بہترین موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ انتظامیہ نے تانڈور کے بلدی حدود میں زیر التواء LRS درخواستوں کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ دفتر بلدیہ میں ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے جس میں ایل آر ایس اسکیم کو غیر مجاز پلاٹس اور غیر مجاز لے آؤٹس کو ریگولرائز کرنے کے مقصد سے لاگو کیا جا رہا ہے۔ اطلاع کے مطابق حکومت اس مہینے کی 31 تاریخ سے پہلے جمع کرائی گئی ایل آر ایس درخواستوں پر 25 فیصد رعایت کی پیشکش کر رہی ہے۔عہدیداروں نے پہلے انکشاف کیا تھا کہ تقریباً 12,259 درخواستیں تانڈور بلدیہ کے حدود میں زیر التوا ہیں۔ درخواستوں کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے دفتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منیجر نریندر ریڈی نے تجویز پیش کی کہ جن درخواست دہندگان نے پہلے لے آؤٹس کو ریگولرائز کرنے کے لیے 1000 روپے ادا کیے تھے وہ اپنی درخواستیں ریگولرائز کر لیں۔مزید واضح کیا گیا کہ حکومت نے ان رئیل اسٹیٹ کاروباریوں کے لیے ایک موقع فراہم کیا ہے جنہوں نے اپنے 10 فیصد پلاٹ اپنے وینچرز میں رجسٹر کرائے ہیں، وہ اپنے باقی 90 فیصد پلاٹس کو ریگولرائز کرنے کے لیے بہترین موقع فراہم کیا ہے۔