حیدرآباد 7۔فروری (سیاست نیوز) سکندرآباد بوئن پلی میں کے ایم آر انڈیا ہوم گروپ کے چیرمین موسیٰ صدیقی کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اراضی تنازعہ میں یہ قتل کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ موسیٰ صدیقی کا تنازعہ بارکس کے فیاض الدین سے چل رہا تھا اور ان میں رقمی لین دین ہوئی تھی ۔ مضافاتی علاقہ میں 1200 گز اراضی کا معاملہ چل رہا تھا اور فیاض نے مقتول کو تقریباً 50 لاکھ روپئے دئے تھے۔ رقم واپس لوٹانے یا پلاٹ دینے مسئلہ کی یکسوئی کیلئے فیاض ‘موسیٰ صدیقی کے مکان دلکش نگر پہنچا تھا جہاں دونوں میں تکرار ہوئی اور برہم فیاض نے ساتھ لائے تیز دھار خنجر سے حملہ کردیا۔ موسی اس حملہ میں شدید زخمی ہوگیا اور اسے قریب دواخانہ لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور خاطی کو حراست میں لئے جانے کی اطلاع ہے۔ب