گُنجن گوئل
ہندوستان میں رئیل اسٹیٹ شعبہ روزگار یا ملازمتیں فراہم کرنے والا دوسرا بڑا شعبہ ہے۔ اس شعبہ کے ذریعہ لاکھوں کی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ ہمارے ملک میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں زرعی شعبہ کو پہلا مقام حاصل ہے۔ جہاں تک رئیل اسٹیٹ شعبہ کا سوال ہے، 2025ء تک ملک کی قومی مجموعی پیداوار میں اس شعبہ کا حصہ 13% ہوگا۔ رئیل اسٹیٹ شعبہ میں کیریریقینا فائدہ بخش ہے اور اس میں ترقی کے ڈھیر سارے امکانات پائے جاتے ہیں کیونکہ آج کل رئیل اسٹیٹ کی بہت طلب ہے، باالفاظ دیگر اس شعبہ کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس شعبہ میں جو ملازمتیں یا Jobs پائے جاتے ہیں، ان کی تنخواہیں بھی زبردست ہیں، جنہیں پرکشش تنخواہ کہا جاسکتا ہے۔ ہم نے سطور بالا میں رئیل اسٹیٹ کے شعبہ کو فائدہ بخش بتایا ہے جس میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے تاہم رئیل اسٹیٹ شعبہ کے ذریعہ نہ صرف لوگوں کی مدد کی جاسکتی ہے جیسے کہ جائیداد کی خرید و فروخت وغیرہ ، اس میں روزگار کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔
انتہائی مطلوب رئیل اسٹیٹ … جابس بیک نظر
رئیل اسٹیٹ کے شعبہ میں جو Jobs ہیں، اس میں رئیلٹر یا رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کا جاب بھی کافی اہمیت رکھتا ہے اور رئیل اسٹیٹ کا دارومدار رئیلٹر یا رئیل اسٹیٹ ایجنٹ پر ہوتا ہے۔ یہ ایجنٹس جائیداد کی خریدی اور فروخت میں لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ ایک رئیل ایجنٹ کی حیثیت سے آپ آؤٹ ڈور کام کرسکتے ہیں، جیسے خرید یا فروخت کے خواہاں افراد کو مکانات اور جائیدادیں دکھا سکتے ہیں۔ کمپنیوں کے برانڈس کی مارکیٹنگ کرسکتے ہیں۔ لوگوں کو ان جائیدادوں سے جوڑ سکتے ہیں جن کی انہیں تلاش ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں جو جائیداد خریدنے یا فروخت کرنے کے خواہاں ہیں، اس کا اطلاق کمرشیل یا تجارتی لحاظ سے اہمیت رکھنے والے جائیدادوں پر بھی ہوتا ہے۔
پراپرٹی مینیجر :
ایسے افراد جو سیلس کا غیرمعمولی تجربہ رکھتے ہوں، وہ پراپرٹی مینیجر کے عہدہ کیلئے موزوں امیدوار ثابت ہوسکتے ہیں جہاں تک پراپرٹی مینیجر کا سوال ہے، وہ جائیدادوں کی دیکھ بھال کیلئے مناسب عملہ کی خدمات حاصل کرتے ہوئے اپنے Client یا پارٹی کے اثاثوں کے تحفظ کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ ہنگامی حالات میں اقدامات کرسکتا ہے۔ مالکان جائیداد اور سرمایہ کاروں کو بروقت تفصیلات فراہم کرسکتا ہے، وہ رئیل اسٹیٹ فرمس سے تعاون و اشتراک کرسکتے ہیں یا نجی سرمایہ کاروں کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔ یہ ایسا عہدہ یا پوزیشن ہے جو رئیل اسٹیٹ کے پیشے میں انتہائی اڈوانسڈ اسٹیج پر پہنچنے کیلئے ہوتی ہے۔
رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ :
رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹس غیرمعمولی تجربہ کے حامل ریٹائرڈ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کیلئے دوسرا پرکشش کیریر بن گیا ہے۔ کونسلرس وہ پیشہ وارانہ ماہرین ہوتے ہیں جو جائیدادوں کی خرید و فروخت کے معاہدے میں لوگوں کو نہ صرف بہترین مشورے دیتے ہیں بلکہ تجاویز بھی پیش کرتے ہیں۔ ان کا تجربہ ان کی مہارت انہیں مارکٹ کے رجحانات اور مستقبل میں رئیل اسٹیٹ شعبہ میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق پیش قیاسی کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ وہ سرمایہ کاروں کو ان کے مقاصد کی تکمیل میں مددگار ثابت ہونے والی معلومات فراہم کرتی ہیں۔ رئیل اسٹیٹ اپرائزر (جائیداد کی قدر و قیمت کا اندازہ لگانے والا) رئیل اسٹیٹ اپرائزر مضبوط اکاؤنٹنگ پس منظر کے ساتھ اپنے کام میں غیرمعمولی ماہر ہوتے ہیں جو کسی بھی جائیداد کی قدر و قیمت کا اندازہ لگاکر اس کا تعین کرتے ہیں۔ ایک رئیل اسٹیٹ اپرائزر بننے کیلئے آپ کو جائیداد کی خاصیت ، محل وقوع اور اس طرح کی دوسری جائیدادوں سے تقابل کیسے کیا جاتا ہے۔ ان نکات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ رئیل اسٹیٹ اپرائزر خانگی طور پر بھی کام کرسکتا ہے جیسے آپ کے گھر کی فروخت یا اسے رہن رکھے جانے سے قبل اس کی قدر و قیمت کا تعین یا پھر ٹیکس مقاصد کیلئے آپ کے گھر کی قدر و قیمت مقرر کرنا وغیرہ۔
لیزنگ کنسلٹنٹ:
لیزنگ ایجنٹس نے جائیدادوں کیلئے بہترین کرایہ داروں کی نشاندہی کیلئے پراپرٹی مینیجروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ وہ جائیداد مالکان کی طرف سے مکاندار کی طرح کام کرسکتے ہیں اور لیز کے دستاویزات پر دستخط کروانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر آپ نے مارکیٹنگ اور بات چیت کی مہارت حاصل کرلی تو یہ آپ کیلئے عمدہ موقع ہوسکتا ہے۔