حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) فرسٹ لانسر کے علاقہ میں ایک بلڈر نے خودکشی کرلی ۔ ہمایوں نگر پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 54 سالہ ایوب عرف منصور نے زیر تعمیر سائٹ کے ایک کمرے میں مبینہ طور پر خودکشی کرلیا ۔ منصور ان کے بیٹے کی شادی کے کارڈز کی تقسیم میں مصروف تھے اور شادی کی تیاریاں جاری تھی ۔ تاہم منصور کے اس انتہائی اقدام سے افراد خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا اور دوست احباب نے تشویش ظاہر کی ۔ اس سلسلہ میں انسپکٹر ہمایوں نگر مسٹر کے سنیل نے بتایا کہ منصور کے بیٹے کی شادی 16 جنوری کو طئے ہوچکی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ منصور قرض سے پریشان تھا اور رئیل اسٹیٹ مارکٹ میں نقصان سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئے تھے ۔ جس نے شادی کے رقعوں کی تقسیم کے بعد فرسٹ لانسر سائٹ پر پہونچکر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ہمایوں نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔