آسٹریلیا کے سڈنی میں بزنس کانکلیو سے خطاب ، حکومت سے مکمل تعاون کا تیقن
حیدرآباد ۔ 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت ڈی سریدھر بابو نے آسٹریلیا میں چند کمپنیوں کے انڈین سی ای اوز سے ملاقات کرتے ہوئے رائزنگ تلنگانہ کے حصول میں حصہ دار بننے کی اپیل کی۔ ڈی سریدھر بابو آسٹریلیا کے درہ پر ہے۔ ہفتہ کو سڈنی میں منعقدہ ’’دی سنٹر فار آسٹریلیا۔ انڈیا ریلیشنس‘‘ کے زیراہتمام بزنس کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ تلنگانہ ملک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ریاستوں میں سرفہرست ہے۔ تلنگانہ اپنی مضبوط معیشت، مستحکم گورننس اور مؤثرقیادت کی وجہ سے مختصر عرصہ میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ترین مقام میں تبدیل ہوگئی ہے۔ تلنگانہ میں صنعتی ترقی کیلئے سازگار ماحول ہے۔ عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے، ترقی پسند پالیسیوں، ایکوسسٹم، سنگل ونڈوپرمٹ سسٹم وغیرہ پر وزیر نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی حصہ داری سے صنعتوں کے قیام کیلئے ’انڈسٹری ریڈی ورک فورس‘ کو تیار کرنے کیلئے تلنگانہ حکومت نے خصوصی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے کام کررہی ہے۔ سریدھر بابو نے کہا کہ تلنگانہ میں اے آئی ڈیٹا انالیسٹکس، مشن لرننگ، گیمنگ، اینیمیشن، وی ایف ایکس، سیمی کنڈکٹرس، ایرواسپیس، ڈیفنس، ایڈوائس مینوفیکچرنگ، گرین انرجی، ای وی، مینوفیکچرنگ اور دیگر شعبوں میں کافی مواقع موجود ہیں۔ سرمایہ دار ان اداروں میں سرمای کاری کریں۔ حکومت مکمل تعاون و اشتراک فراہم کرے گی۔2