رائسملرز حکومت کے نشانہ کو وقت مقررہ پر مکمل کریں

   

Ferty9 Clinic


ضلع کلکٹر منچریال مسرز بھارتی ہولیکری کا ملز مالکین کے ساتھ جائزہ اجلاس سے خطاب

منچریال : کسانوں کے انان کو کووڈ۔19 کے قواعد کے دائرہ میں رائس ملرز کو منتقل کردیا گیا ہے ۔ رائس ملرز اپنے مختص کردہ نشانہ کو وقت مقررہ میں مکمل کرلیں ۔ یہ بات ضلع کلکٹر منچریال مسرز بھارتی ہولیکری نے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں رائس ملز مالکین سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ رائس ملز مالکین لازمی طور پر کسانوں کے اناج کے رسید کی تفصیلات بروقت آن لائن اپ لوڈ کردیں ۔ انہوں نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کسانوں کو ان کے اناج کی رقم بروقت حاصل ہوگی ۔ ضلع منچریال میں جاریہ سیزن میں جملہ 83کروڑ روپیوں کا اناج کسانوں سے خریدا گیا اور ابھی تک 53کروڑ 60لاکھ روپئے متعلقہ کسانوں میں رقم جاری کردی گئی ، ماباقی رقم کسانوں کی مکمل تفصیلات ٹیاب میں درج کرتے ہوئے رقم ادا کردی جائے گی ۔ اس اجلاس میں ڈی ایس او منچریال مسٹر وینکٹیشورلو ، ڈی آر ڈی او مسٹر بی شیشادری ، ڈی سی او سنجیو ریڈی صدر رائس مل اسوسی ایشن مسٹر این کانتیا اور متعلقہ محکمہ جات کے عہدیدارو ں نے شرکت کی ۔