رائس ملس تک دھان کی اندرون 24 گھنٹے منتقلی کے احکام

   

خلاف ورزی پر لاریوں کے کنٹراکٹ منسوخی کا انتباہ : کلکٹر

یلاریڈی :۔ کسانوں سے خریدے گئے دھان کو 24 گھنٹے میں رائس ملوں کو منتقل کرنے کے ضلع کلکٹرمسٹر شرت نے احکام دیئے ورنہ لاریوں کا کنٹراکٹ منسوخ کرنے کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے یلاریڈی منڈل پریشد آفس پر یلاریڈی ، لنگم پیٹ ، ناگی ریڈی پیٹ ، گندھاری منڈلوں کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے عہدیداروں سے مختلف امور پر بات کی ۔ زرعی سوسائٹی CEO نے ضلع کلکٹر کو بتایا کہ دھان خریدے دو تین دن گذر گئے لیکن لاریوں کے نہ رہنے سے رائس ملوں کو منتقلی میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ کنٹراکٹر کی لاپرواہی سے ہی دھان کے تھیلے پڑے رہنے سے لاریوں کے کنٹراکٹر پر کلکٹر نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا لاریوں کی تفصیلات دیئے۔ RDOکو احکامات دیئے اور DSO کونڈل راو کو احکام دیئے کہ اب تک منتقل کئے گئے دھان کا ٹرانسپورٹ چارج نہ دیا جائے ۔ کسان کے دھان سے متعلق کسی بھی طرح کی لاپرواہی و غیرذمہ داری کوہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ضلع کلکٹر نے کورونا کے مثبت اثرات کا فیصد کم کرنے کے اقدامات کرنے محکمہ ریونیو ، طب ، پنچایت عہدیداروں کو احکامات دیئے ۔ یلاریڈی کورونا سنٹر پر زیادہ متاثرہ افراد کو شریک کریں ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ضلع کلکٹر وینکٹش ، مادھوا راو ، سیول سپلائی DM رنجیت پرساد ، DAO بھاگیہ لکشمی ، تحصیلدار سوامی ، سعید احمد مسرور ، انجینلو ، ڈپٹی DMHO شوبھارانی ، MVI َلکشمی ، سرینواس اور دوسرے موجود تھے۔