رائس ملس کی تنقیح، ایک مل مہربند

   

نظام آباد :24؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نوی پیٹ منڈل کے ابھنگا پٹنم میں یونس ٹریڈرس رائس مل پر نظام آباد نارتھ رورل سی آئی ستیش ، انفورسمنٹ ڈپٹی تحصیلدار اشفاق احمد ، سب انسپکٹر نوی پیٹ یادا گیری گوڑ کی قیادت میں رائس مل پر دھاوا کرتے ہوئے تنقیح کی گئی ۔ سال 2021-22 ، 2022-23 سال میں یونس ٹریڈرس رائس مل کو 35 ہزار کنٹل دھان کسٹم میلنگ کیلئے منظور کیا گیا تھا اور چند کنٹل تک عہدیداروں کو چاول فراہم کئے گئے تھے مزید 26 کنٹل میلنگ کرتے ہوئے چاول حکومت کے حوالے کرنا تھا جس کی مالیت تقریباً 6 کروڑ 18لاکھ 63 ہزار 368 روپئے ہے ۔ قبل از انفورسمنٹ کی جانب سے کئے گئے دھاوے کے دوران چاول کی عدم فراہمی پر سیول سپلائیز منیجر جگدیش نے انفورسمنٹ ڈپٹی تحصیلدار نظام آباد نارتھ پولیس کو اطلاع دینے پر متعلقہ پولیس عہدیداروں نے دھاوا کرتے ہوئے مل کو مہر بند کردیا اور یونس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا ۔