رائفل شوٹنگ مقابلوں میں میڈلس حاصل کرنے والوں کو تہنیت کی پیشکشی

   

نظام آباد:19؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ٹی آرایس سینئر کارپوریٹر ڈیویژن 58 ایم اے قدوس کی جانب سے ان کے فارم ہاؤز پر آل انڈیا رائفل شوٹنگ مقابلوں میں میڈلس حاصل کرنے والے شوٹرس کوگلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ جن میں قابل ذکر ممتاز رائفل شوٹر جناب احمدخان حیدرآباد کے جواں سالہ فرزند مصطفی خان نے آل انڈیا رائفل شوٹنگ مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو گولڈ میڈل حاصل کئے اسی طرح طاہر علی ساؤتھ زون شوٹر نے گولڈ میڈل اس کے علاوہ اسامہ خان نے براؤنز میڈل حاصل کیا ان تمام شوٹرس کو ٹی آرایس سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس نے شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر ایم اے قدوس نے شوٹرس مصطفی خان، طاہر علی اور اسامہ خان کومبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مستقبل میں بھی مزید اعزازت و ترقی حاصل کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کیلئے دعائیں دی۔ اس موقع پر ممتاز رائفل شوٹر احمدخان، ٹی آرایس کارپوریٹر ڈیویژن 56 ببلو خان، صدر ٹاؤن میناریٹی سیل ٹی آرایس عمران شہزاد، ایوب خان قائد ٹی آرایس، عبدالسمیع قیصر، عبدالنصیر خسرو، امان خسرو، عبدالقدیر، الیاس جنتا کے علاوہ کوچ وکی میجر موجود تھے۔